the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 17 جون (یو این آئی) لداخ کی گلوان وادی میں چین اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر نہیں ہوئی ہے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کا کہنا ہے کہ سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل برابر جاری و ساری ہے۔
بتادیں کہ قبل ازیں افواہیں گرم تھیں کہ لداخ میں چین- بھارت کشیدگی کے پیش نظر وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل



روک دی گئی ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہیں تاہم کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی طور پر اختیار کرنا ہے'۔
ایک ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ موسمی حالات سازگار رہنے کے پیش نظر شاہراہ پر صرف اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.