: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،7 دسمبر(یواین آئی) تاجروں کی تنظیم آل انڈیا ٹریڈ یونین اور ٹرانسپورٹروں کی تنظیم آل انڈیا ٹرانسپورٹ ویلفیئر اسوسی ایشن (ایٹوا)نے پیر کو کہا کہ دونوں تنظیم آٹھ دسمبر کو منعقد ’بھارت بند‘ میں شامل نہیں ہوں گے۔
دونوں تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل دہلی سمیت ملک بھر کے بازار پوری طرح کھلے رہیں گے اور عام طورپر کاروباری سرگرمیاں چال رہیں گی
وہیں ٹرانسپورٹ- مالبردار شعبہ بھی جوں کا توں کام کرتا رہے گااور مال کی آمدورفت بھی پوری طرح چالو رہےگی۔
فیڈریشن کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال اور ایٹوا کے سربراہ پردیپ سنگھل نے یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’بھارت بند‘ کے سلسلے میں کسی بھی کسان تنظیم یا کسان تحریک کے رہنماؤں نے فیڈریشن یا ایٹوا سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا ہے اور نہ کوئی حمایت مانگی ہے۔