: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جنیوا میں منگل کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے ویڈیو کا نفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کی تعمیر اس بات پر منحصر ہے کہ ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی صحت کا کس حد
تک خیال رکھتے ہیں اس سال کے تھیم صحت کے لیے ایک دنیا کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عالمی صحت کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔ سال 2023 میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے ایک زمین، ایک صحت کے بارے میں بات کی۔