کلکتہ 18نومبر(یو این آئی)فلمی اداکارہ و ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے۔
29سالہ نصرت
جہاں شمالی 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے سے ممبر پارلیمنٹ ہیں وہ پہلی مرتبہ اسی سال منتخب ہوئی ہیں۔
انہیں ای ایم بائی پاس میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔