: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ/3 دسمبر(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی یوم شہادت 6دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے وزیرا علیٰ نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس دن کوئی
بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔وزیر اعلیٰ نے پولس افسران سے کہا کہ ہرایک تھانے کے ماتحت علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی قضیہ پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔