حیدرآباد،٥ اپریل (ذرائع) سری رام نوامی شوبھا یاترا کے سلسلہ میں شہرحیدرآباد میں پولیس نے وسیع نتظامات کئے ہیں۔حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے شہر میں یاترا کے
انتظامات کے سلسلہ میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ماضی میں یاترا کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعات کا اعادہ نہ ہونے پائے اور سخت ترین بندوبست یقینی بنایا جائے۔