the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رانچی، 29 مئی ( ایجنسی ) غیر منقسم بہار کے مشہور fodder scam چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں واقع مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے آج سولہ قصورواروں میں سے گیار ہ کو تین ۔ تین سال اور پانچ کو چار ۔ چار سال قید کی سزا سنائی۔
خصوصی جج ایس این مشرا کی عدالت نے چائباسا ٹریزری سے 37.70 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں آرسی 20اے 96 میں سو لہ قصور واروں کو یہ سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے اس سے قبل پندرہ مئی 2019 کو سماعت پوری کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
اس معاملے میں عدالت نے امیش دوبے ، مہندر کندن ، بسنت سنہا ، کشور جھا اور رام اوتار شرما کو چار ۔



چار سال وہیں بھارتیشور نارائن ، اپرنیتا کنڈو ، راجندر کمار ہرت ، آدت جودار ، لول موہن گوپ ، ومل کمار اگروال، شاہ دیو پرساد ، برج کشور اگروال ، مدھو ، سنجیو کمار واسو دیو اور انیل کمار کو تین ۔ تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ان قصور واروں پر زیادہ سے زیادہ سات لاکھ روپے اور کم سے کم پچیس ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اس معاملے میں راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشر سمیت 46 ملزمین کے خلاف سی بی آئی نے عدالت میں بعد میں چارج شیٹ داخل کی تھی اس لئے ان ملزمین کے خلاف معاملے کی سماعت دیگر ملزمین سے الگ بعد میں شروع ہو ئی تھی ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.