: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پینٹاگون/17نومبر(ایجنسی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ افغانستان میں تین ہزار کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی درخواست پر اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پینٹاگون کے جوائٹ اسٹاف ڈائریکٹر
لیفٹیننٹ جنرل کینیتھ میکنزی نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں کی افغانستان روانگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اِس تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نئے امریکی فوجی افغان فوج کی تربیت کے علاوہ عسکری آپریشنز میں اُن کو رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔