مجلس کے تربیتی کیمپ میں شرکت سے کامیابی۔ بیرسٹر اویسی سے اظہار تشکر
حیدرآباد 10 جون (اعتماد نیوز ) بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دورکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی خصوصی دلچسپی اور مہاراشٹرا کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے مشن کے تحت مہاراشٹرا پولیس میں 3 نوجوانوں کی بھرتی عمل آئی۔ سابق رکن پارلیمنٹ جناب سید امتیاز جلیل صدر مجلس مہاراشٹرا نے محکمہ پولیس میں تقرر کی تکمیل پر تینوں نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ مہاراشٹرا پولیس میں تقررات کے اعلامیہ کی اجرائی پر بے روزگار نو جوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے مشن کے تحت جنوری میں اورنگ آباد میں نوجوانوں کا انتخاب کر کے ان کی تربیت کا آغاز کیا گیا۔
صدر مجلس کی ہدایت پر حیدر آباد سے جناب منظور علی خان ناغڑ روانہ ہوئے ، انہوں نے انتہائی ماہر ٹرینس کی خدمات حاصل کیں۔ انتہائی کم وقت میں نوجوانوں کی تحریری صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے مولانا حسرت موہانی ہال اور نگ آباد میں کو چنگ دی گئی۔ اسی طرح اور نگ آباد کے عام خاص میدان میں فٹنس ٹریننگ کو منعقد کیا گیا۔ ماہر ٹریزس نے نو جوانوں کو صبح اور شام کے اوقات میں فٹنس کے بہترین ٹپس دیے گئے۔ ان کی
راست نگرانی میں فٹنس ٹریننگ جاری رہی دوران تربیت انہیں مجلس کی جانب سے ریفریشمنٹ بھی فراہم کیا گیا۔ نوجوان چونکہ مراٹھی زبان میں کمزور تھے ان کے لیے مراٹھی زبان کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا تا کہ وہ مہاراشٹر کی سرکاری زبان مراٹھی میں امتحان میں شرکت کر سکیں۔ مختصر مدتی تربیت کے باوجود مجلس کے اس تربیتی کیمپ سے تین نوجوانوں کا مہاراشٹرا پولیس کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔
اس پر مہاراشٹرا مجلس کے صدر جناب سید امتیاز جلیل نے مسرت کا اظہار کیا اور تینوں نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ جناب توفیق طاہر شیخ کا نوی ممبئی پولیس کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔ انہوں نے گراؤنڈ ٹسٹ اور تحریری ٹسٹ میں جملہ 107 نشانات حاصل کیے۔ اسپورٹس پرسن کے تحت ان کا تقرر عمل میں آیا۔ دوسرے نوجوان جناب سلمان یوٹس شیخ ہیں، جنہوں نے جملہ 170 نشانات حاصل کیے۔ اسی طرح جناب ضمیر شبیر شیخ نے بھی بھاری نشانات کے ساتھ مہاراشٹرا پولیس میں تقریر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ۔ اورنگ آباد میں مختصر مدت میں انہیں تربیت فراہم کرتے ہوئے اس کامیابی کے حصول پر مجلس کے کیمپ کے ذمہ داروں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس کیمپ کے انعقاد کی اجازت دینے پر بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس سے اظہار تشکر کیا۔