: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 27 مئی (ذرائع) یوگا کے عالمی دن کی 25 روزہ الٹی گنتی کے موقع پر جمعہ کے روز زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے حیدرآباد میں یوگا اتسو میں شرکت کی۔
مرکزی وزارت آیوش نے تلنگانہ حکومت کے تعاون سے لال بہادر
شاستری اسٹیڈیم میں اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
تلنگانہ کے گورنر تملائی ساؤندرراجن؛ مرکزی وزیر سربانند سونووال؛ مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی؛ نے بھی ’یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔