گونڈ یا (مہاراشٹر ) ، 12 مئی (یو این آئی) نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی (اجیت پوار) کے لیڈر پر فل پٹیل نے پیر کو کہا کہ این سی پی کے دونوں دھڑوں کے انضمام کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے مسٹر پٹیل نے کہا، ” یہ صرف میڈیا میں زیر بحث ہے اور اس پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرنا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے اندر
تمام اہم مسائل پر بات کریں گے اور اگر اس بحث میں کچھ سامنے آیا تو اس پر بات کرنا درست ہو گا۔
این سی پی کی تقسیم 2 جولائی 2023 کو ہوئی تھی، جب مسٹر پوار پارٹی کے کئی دیگر لیڈرو کے ساتھ ، اپنے چچا شرد پوار کی قیادت میں این سی پی سے الگ ہو گئے اور مہاراشٹر میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)۔ شیو سینا اتحاد میں شامل ہو گئے۔