the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھوپال، 28 مئی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج اپنے غیر ملکی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کم قیمت میں ہندوستان جیسی صحت کی بہترسہولیات دنیا کے کسی اورملک میں نہیں ہے۔
مسٹرکووند آج یہاں آروگیہ بھارتی کے زیر اہتمام ایک قوم، ایک صحت - موجودہ وقت کی ضرورت پر ’آروگیہ منتھن‘ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں ترکمانستان اور ایک دیگرملک کے دورے پر گئے تھے۔ وہاں کے صدر اور وزیر اعظم ان کے ساتھ بات چیت کے دوران بار بار ہندوستان کی طبی سہولت کا حوالہ دے رہے تھے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دستیاب



مہنگے علاج کے درمیان ہندوستان میں سستے علاج کا نظام موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں بھی ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی مریض بڑی تعداد میں علاج کے لیے آتے ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جمیکا اور سینٹ ونسنٹ نام کے دو ممالک کے دورے کے دوران وہاں کے وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ اگر ہندوستان ان ممالک کو کووڈ ویکسین بروقت نہ پہنچاتا تو شاید ان ممالک کی آبادی آدھی رہ گئی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارا ملک ہیلتھ ٹورزم کا مرکز بن رہا ہے تو دوسری طرف کئی مقامات پر صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ ملک کے لیے ایک چیلنج ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.