: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ 8 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) آبنائے ہرمز کو کھولنے کے معاملے پر امریکہ نے ایران کو دی گئی مہلت میں توسیع کر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی کو فی الحال روکنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر کیا گیا،
جنہوں نے مہلت میں توسیع اور کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی بات چیت کا انکشاف کیا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی شرط کے ساتھ دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے اور اس دوران فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی بھی برقرار رہے گی۔