the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ بین الاقوامی سطح پر ہورہی مخالفت کے باوجود امریکہ ا ب بھی یروشلم میں اسرائیلی درالحکومت کے قیام پر قائم ہے اور اس کو جلد عملی جامعہ پہنانے کی بات کررہا ہے۔
امریکی شعبہ رابطہ عامہ کی طرف سے ساوتھ ایشیاء میڈیاکے لندن انٹرنیشنل میڈیا ہب میں مقرر ہیلنا ڈبلیو وائٹ نے یہاں امریکن سینٹر میں انقلاب بیورو سے ساوتھ ایشیاء کے درپیش مسائل پر بطور خاص بات چیت کی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد امریی خارجہ پالیسی میں کیاکوئی تبدیلی ائی ہے؟

اس سوال پر انہو ں نے کہاکہ ہماری پالیسی اپنے رابطہ عالم او راتحاد کو مضبوط کرنا ہے اور اس میں ہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اس بات کی مخالفت ہورہی ہے کہ یروشلم میں اسرائیلی سفارتخانہ کا قیام مناسب نہیں ہے تو کیا اس کے باوجودامریکہ اپنے فیصلے پر قائم ہے؟


اس سوال انہو ں نے کہاکہ امریکہ کا یہ فیصلہ نیانہیں ہے بلکہ دس



سے بارہ سال پرانا ہے چنانچہ اب صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اس کو عملی جامعہ پہنانے کا وقت آگیا ہے۔
 
انہو ں نے کہاکہ یہ خبر درست ہے کہ مئی میں امریکہ نے اپنے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ لیاہے ‘ لیکن اس پر بات چیت چل رہی ہے اور اس کی عمارت کی تعمیرمیں بھی وقت لگے گا۔صدر امریکہ کا کہنا ہے کہ عراق پر حملہ غلط تھا تو کیایہ خارجہ پالیسی کی تبدیلی کا اثر ہے؟

جس پر جواب میں ہیلینا نے کہاکہ میں تاریخ میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ اس وقت ساری توجہ عراق میں داعش کو شکست دیناہے۔ انہو ں نے کہاکہ امریکہ کی کوشش ہے کہ عراق وک داعش کے چنگل سے پوری طرح آزاد کرایاجائے تاکہ وہاں امن وامان اور استحکام قائم ہوسکے۔
انہو ں نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ائی ایس ائی ایس نہ صرف عراق کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اسکے خلاف متحد ہ طور پر کام کررہا ہے اور دوسرے ممالک سے بھر پور تعاون حاصل مل رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.