: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24نومبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے میں گجرات حکومت سے آج پھر پوچھا کہ کیا اس نے اس معاملے میں قصوروار قرار دئے گئے پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کی کوئی کارروائی کی ہے یا نہیں؟ عدالت نے ریاستی حکومت کو چھ ہفتہ کے اندر یہ جانکاری دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔
دراصل سابقہ سماعت میں ہی
عدالت نے ریاستی حکومت سے اس سلسلے میں جانکاری طلب کی تھی لیکن آج سماعت کے دوران اس نے(ریاستی حکومت نے) مزید وقت دینے کی درخوات کی ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے چھ ہفتہ کا وقت دیا۔ اب اس معاملے کی سماعت جنوری 2018کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔بلقیس بانو نے عرضی دائر کرکے کہا تھا کہ فسادات کے دوران ڈیوٹی پرلاپرواہی برتنے والے قصور وار پولیس اہلکاروں کو دوبارہ ملازمت بحال نہ کی جائے۔