: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کو یاد کیا۔
مسٹر مودی نے شہید بھگت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے لکھا’’شہید بھگت سنگھ کا نام بہادری اور جدوجہد کے مترادف ہے۔ ان کی حوصلہ مندانہ کارروائیاں آج بھی لاکھوں لوگوں کو حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔وہ نوجوانوں کے
دلوں میں ہمیشہ سب سے زیادہ مقبول شخصیت رہیں گے۔ میں بھارت ماں کے اس عظیم سپوت کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سیلیوٹ کرتا ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کی پیدائش 28 ستمبر 1907 میں بنگا (اب پاکستان میں) میں ہوئی تھی۔ وہ مشہور انقلابی مجاہد آزادی تھے۔ 1931 میں 23 مارچ کو راج گرو، سکھ دیو اور بھگت سنگھ کو انگریزوں نے پھانسی دے دی تھی۔