: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی ) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ پنجاب اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں محترمہ آتشی نے آج ایکس پر کہا کہ لدھیانہ ویسٹ اور ولیس و ادر ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت نے واضح کر
دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں۔
جو لوگ اروند کیجریوال کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے تھے، یہ جیت ایک پیغام ہے کہ صرف اروند کیجریوال ہی کام کی سیاست کو ملک کے کونے کونے تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لدھیانہ اور ویسا وادر کے لوگوں کو اس شاندار جیت پر مبارکباد اور پنجاب اور گجرات کے تمام پارٹی کارکنوں کو نیک خواہشات۔