حیدر آباد 12 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس کے صدر وایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پسماندہ طبقات (بی سی ) کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے لایا گیا آرڈیننس ایک تاریخی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں
پہلی بار بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کا سہرا کا نگریس پارٹی کے سر جاتا ہے ، جو ایک سماجی انقلاب کی شروعات ہے۔
مہیش گوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی فیصلہ کے موقع پر ٹی پی سی سی صدر کے طور پر خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا خوش نصیب لمحہ ہے۔