نئی دہلی 05 جون (یو این آئی) ہندوستان کی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) نے فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (ٹی اے ایس ایل) کے ساتھ پیداوار کی منتقلی کے چار معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی 
ہندوستان میں تیار کی جائے گی۔ اسے فیوز لیج کہا جاتا ہے۔ 
دونوں کمپنیوں نے یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ ملک کی ایرواسپیس مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عالمی سپلائی چین کو سپورٹ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔