: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر ملک کی خارجہ پالیسی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے کام کرنے کے طور طریقے پر بھی سوال اٹھائے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، مسٹر جے شنکر کو جواب دینا
چاہئے کہ چند ممالک پاکستان کو ہندوستان کی برابری پر کیوں لارہے ہیں اور ایک بھی ملک پاکستان کی مذمت کرنے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے یہ بھی سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندوستان اور پاکستان کے در میان ثالثی کے لیے کس نے کہا ؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا چکی ہے۔