: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور، 22 فروری (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پڈوچیری میں کانگریس حکومت کو غیر اخلاقی طور سے گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پڈوچیری میں یہ ظاہرکردیا ہے کہ وہ کسی بھی حد تک طاقت کے حصول کے لئے جاسکتی ہے۔
مسٹر
گہلوت نے یہ بات پوڈوچیری میں اعتماد کے ووٹ سے محروم ہونے کے بعد کانگریس کی حکومت گرنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ردعمل میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں کانگریس کی حکومت کو غیر اخلاقی انداز میں گرا کر بی جے پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔