the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 اگست (ایجنسی) دہلی پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں ان کے شوہر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام طے ہونا چاہئے۔
راوز ایونیو واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اجے کمار كهار کی عدالت میں ہفتہ کو سنندا پشکر معاملے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ششی تھرور کے خلاف 498 اے ، 306 اور 302 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنندا نے ذہنی اذیت اور ناجائز تعلقات کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔



عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 17 اکتوبر طے کی ہے۔
سنندا نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل کے اپنے کمرے میں 17 جنوری 2014 کو مردہ حالت میں ملی تھیں ۔ اس معاملے میں واحد ملزم ان کے شوہر ہیں جو فی الحال ضمانت پر ہیں۔ موت سے ایک دن پہلے مبینہ طور پر سنندا اور پاکستانی صحافی مہر ترار کے بیچ ٹویٹر پر بحث ہوئی تھی جس میں سنندا نے اس معاملے سے کچھ ہی دن پہلے اپنے شوہر پر پاکستانی صحافی کے ساتھ ناجائزتعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔ مسٹر تھرور کے خلاف گزشتہ سال 14 مئی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.