: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 30 جون (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہر یونت ریڈی نے پیر کے روز پاشا میلارم صنعتی اسٹیٹ میں واقع سگاچی فارما کمپنی میں ہوئے خوفناک دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ جائے حادثہ پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور زخمیوں کو جدید
طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کئی مزدوروں کے فیکٹری میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے اور انہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا، کیونکہ ریسکیو کار روائیاں اب بھی جاری ہیں۔