نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئي) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک تین کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار
کے مطابق 16 اگست کو ملک بھر میں 731697 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرکے3 کروڑ41 ہزار 400 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء، ملک میں کورونا وارائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1،470 ہوگئی ہے۔