تیانجن نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کا مل کر مقابلہ کر ناسب کی ذمہ داری ہے۔
پیر کو
یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے 25 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے دہشت گردی کے معاملے پر سختی سے ہندوستان کا موقف پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان کو گزشتہ چار دہائیوں سے بے رحم دہشت گردی کا سامنا ہے۔