پاکستان 26 نومبر 2025 (ذرائع) پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جیل میں موت سے متعلق افواہوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ انہی افواہوں کے پس منظر میں عمران خان کی تین بہنیں — نورین خان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان — راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ کر دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ عمران خان کی بہنوں کا الزام ہے کہ دھرنے کے دوران پولیس نے نہ صرف پاکستان تحریکِ
انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا بلکہ اُن پر بھی ہاتھ اٹھایا۔ تینوں بہنوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں عمران خان سے ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کو تین ہفتے گزر چکے ہیں اور مسلسل درخواستوں کے باوجود جیل حکام اجازت نہیں دے رہے۔ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی سے متعلق پی ٹی آئی خیمے میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے۔