: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 12جون(یواین آئی)اراضیات پر غیرمجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر، ای راجندر نے اسمبلی کی اپنی رکنیت سے استعفی پیش کردیا ہے۔
راجندر جنہوں نے حال ہی میں قومی دارالحکومت میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی، زعفرانی جماعت میں شمولیت کا
اعلان کیا ہے۔
اسمبلی میں حضورآباد حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ای راجندر نے آج حیدرآباد میں ریاستی اسمبلی کے سامنے واقع گن پارک یادگار شہیداں پر خراج پیش کیاجس کے فوری بعد وہ اسمبلی میں اسپیکر کے دفتر پہنچے اور اپنا مکتوب استعفی اسپیکر فارمیٹ میں سکریٹری اسمبلی کو پیش کردیا۔