: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 27 نومبر (ذرائع) بی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو وعدہ کیا کہ وہ 4 دسمبر کو سرکاری ملازمتوں کے خواہشمندوں کے لیے جاب کیلنڈر جاری کریں گے۔ انہوں نے کانگریس کو چیلنج کیا کہ وہ حقائق کے ساتھ سامنے آئے اور کسی بھی ریاست کا نام
بتائے جس نے گزشتہ 10 سالوں میں تلنگانہ سے زیادہ سرکاری ملازمتیں دیں- تلنگانہ بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ وہ 4 دسمبر کو جاب کیلنڈر کی نقاب کشائی کے لیے اشوک نگر (جہاں ملازمت کے خواہشمند مختلف سرکاری ملازمتوں کے لیے کوچنگ کرتے ہیں) کا دورہ کریں گے-