حیدر آباد 21 مئی (یو این آئی) بی آرایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ” کمیشن پر چلنے والا سر کس “ قرار دیا اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو بھیجی گئی نوٹس کو سیاسی چال قرار
دیا۔
نلگنڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، اور 20 تا 30 فیصد کمیشن لینا معمول بن چکا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں نائب وزیر اعلی کے دفتر کے باہر کنٹریکٹرس کے احتجاج کو کرپشن کا زندہ ثبوت قرار دیا۔