حیدر آباد 12 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے ناگر کرنول میں منہدم ایس ایل بی سی سرنگ میں پھنسے ہوئے سات افراد کی تلاش بدھ کے روز مسلسل 19 ویں دن بھی جاری رہی، جس میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔
بچاو ٹیموں، جن میں این ڈی آر ایف، ریاستی ملکیت والی کان کنی کمپنی سنگار بینی کالریز ، ریٹ مائنرز اور دیگر
ایجنسیوں کے عہدیدار شامل ہیں، نے بدھ کی صبح آلات کے ساتھ سرنگ میں داخل ہو کر پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے کی کوششیں کیں، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حیدر آباد کی روبوٹکس کمپنی کی ٹیم، جو ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمرے سے لیس روبوٹ کے ساتھ تھی، منگل کی صبح سرنگ میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ، 110 راحت عہدیدار تعینات کیے گئے ہیں۔