حیدرآباد،١٣ اگسٹ (ذرائع) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ میں گورنر کوٹے سے نامزد کردہ ایم ایل سیز پروفیسر کودنڈا رام اور عامر علی خان کی تقرریوں کو منسوخ کر دیا۔عدالت نے ان دو نشستوں پر نئی
تقرریوں کو 17 ستمبر کو حتمی فیصلے تک مؤخر کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ درخواست گزار سروان داسوجو اور کے ستیا نارائنا نے اس وقت کی گورنر ڈاکٹر تملسائی کی جانب سے ان کے ناموں کو مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔