حیدرآباد،9 جون (ذرائع) مسافروں کو ایک دھچکا لگاتے ہوئے، تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بس پاس کی شرح میں 20 فیصد اضافہ کیاہے۔ نظرثانی شدہ کرایوں کا اطلاق پیر 9 جون سے ہوگا۔
میٹرو ایکسپریس بس پاس کی قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کر دی گئی ہے
جبکہ عام بس پاس کی قیمت 1150 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔یومیہ مسافروں نے بس پاس کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لاکھوں طلباء اور ملازمین روزانہ آرٹی سی بسوں پر انحصار کرتے ہیں، اور بہت سے لوگ اب ریاستی حکومت سے کرایوں پر نظر ثانی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔