حیدر آباد 6 مئی (یو این آئی) تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب آرٹی سی جے اے سی کے لیڈروں اور ریاستی وزیر
ٹرانسپورٹ پونم پر بھا کر کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔
حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تین آئی اے ایس عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں نوین متل ، لوکیش کمار اور کرشن بھاسکر شامل ہیں۔