حیدر آباد 14 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر ریونیو سرینواس ریڈی نے گورنر جشنو د یو ورما سے ملاقات کی۔
اس دوران وزیر موصوف نے ریاستی حکومت کی دو اہم اسکیموں بھو بھارتی ایکٹ اور
اندرما ہاؤزنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ اندر ما باوزنگ اسکیم کے تحت اس سال ریاستی حکومت 4.5 لاکھ مکانات منظور کر رہی ہے ، جس میں ہر رکن اسمبلی کو 3,500 مکانات الاٹ کئے جار ہے ہیں۔