: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 4اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے جس کے بعد عہدیداروں نے اب اس کے صرف 4دروازوں کو ہی کھلارکھا ہے جن کے ذریعہ پانی کو نچلے علاقوں میں
چھوڑاجارہا ہے۔
ناگرجناساگر میں پانی کا بہاو 1,09,246کیوزک رہا جس کے بعد اس کے دروازوں کے ذریعہ 68,190 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 590فیٹ کے برخلاف موجودہ طورپر اس کی آبی سطح 588فیٹ درج کی گئی ہے۔