حیدر آباد 27 مئی (یو این آئی) تلنگانہ مہیلا کانگریس کی صدر ایم سنیتار اؤ نے پارٹی کی جانب سے جاری کردہ تادیبی نوٹس پر وضاحت پیش کی ہے۔
منگل کے روز گاندھی بھون میں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیتار اؤ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی نوٹس کا
تحریری جواب داخل کر چکی ہیں اور اس معاملہ پر کانگریس کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کر چکی ہیں۔
انہوں نے دہلی کے حالیہ دورہ کے دوران اے آئی سی سی کی ریاستی انچارج مینا کشی نٹراجن ، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ ، اور آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکالمبا سے ملاقات کی۔