حیدرآباد 21دسمبر(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث
ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی تلنگانہ ہائیکورٹ نے ہدایت دی۔
ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو لی جائے۔
یہ ملزمین انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔