: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 4مارچ (یو این آئی) اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن تلنگانہ اسٹیٹ کے وفدنے آج ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔
یونین لیڈروں نے جن میں یونین کے ریاستی صدر خواجہ قطب الدین، جنرل
سکریٹری محمد شکیل احمد، محمد غلام دستگیر صدر رنگاریڈی،محمد عارف صدر وقار آباد، محمد عبدالحلیم نائب صدر، محمد ناظر خازن و دیگر شامل تھے نے رکن کونسل کو اس ضمن میں ایک تائیدی مکتوب حوالہ کیا۔
اس موقع پر یونین کے رہنماوں نے اردو ٹیچرس، اسکولس اور طلباء کو درپیش مسائل سے بھی رکن کونسل کو واقف کروایا۔