: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 13 نومبر (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے پیر کے روز نامپلی کے بازار گھاٹ پر زبردست آتشزدگی کے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے وزیر تلاسانی سرینواس یادو
کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کے عملے سے واقعہ کی تفصیلات طلب کیں۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے اور انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد واقعہ کی وجہ معلوم ہوگی۔