حیدر آباد 28 مئی (یو این آئی) گذشتہ دو ماہ کے دوران ژالہ باری اور غیر موسمی بارش سے متاثر کسانوں کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے فصلوں کو نقصان پر
51.528 کروڑ روپے کی منظوری معاوضہ کے طور پر کی ہے۔
نقصانات کے تفصیلی تخمینہ کے بعد محکمہ زراعت کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی نے یہ ہدایت دی۔