حیدرآباد/18اگست(ایجنسی) شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے شکار کیرل ریاست کی مدد کے لئے تلنگانہ حکومت آگے آئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے غذائی اجناس روانہ کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے گزشتہ روز ہی کیرل کے لئے 25کروڑروپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا تاہم آج کیرل کے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لئے 52.5لاکھ روپئے مالیت کی غذائی اجناس کیرل کو بھیجی گئی ہیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">یہ غذائی اجناس تغذیہ سے بھرپور ہیں ۔اسے تلنگانہ کے محکمہ بہبودی خواتین واطفال کی جانب سے تیار کیاگیا ہے۔ان اجناس کو بیگم پیٹ ایرپورٹ سے فوج کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ کیرل روانہ کیاگیا ہے۔تلنگانہ فوڈ س کی منیجنگ ڈائرکٹر وجیندر بوئی،چیرمین ایلکساریڈی نے روانہ کیا۔یہ غذائی اجناس سات ماہ کے بچوں سے لے کر تین سال کے بچوں کے لئے کافی فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ تغذیہ سے بھرپور ہیں۔