: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حید ر آباد یکم جون (یو این آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ کی 10 سالہ یوم تاسیس تقاریب کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جائے گا جس کیلئے وسیع
انتظامات کیے جارہے ہیں۔
آج صبح مرکزی وزیر سیاحت جی
کشن ریڈی نے مرکزی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام شہر کے تاریخی گولکنڈہ میں ہونے والی تقاریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کے موقع پر یوم تاسیس تقاریب بڑے پیمانہ پر منائی جائیں گی۔