حیدرآباد15اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع میدک میں دریائے مانجرا میں پھنسے پانچ افراد کو ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا گیا۔
جمعرات کی دوپہر ضلع کے کُلچارم منڈل کے قریب فضائیہ کے ہیلی
کاپٹر نے یہ بچاو کارروائی انجام دی۔
چونکہ سنگور پروجیکٹ کے دروازے شدید پانی کے بہاو کی وجہ سے کھول دیئے گئے تھے،کستاپور گاوں کے پُل پر دریائے مانجرا کا پانی بڑے پیمانہ پر آگیا اور یہ برج پانی میں محصور ہوگیا۔