حیدر آباد 11 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے نئے وزراء کو محکمہ جات تفویض کرنے کے سلسلہ میں اہم تبصرے کئے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے پاس موجود
محکموں میں سے ہی نئے وزراء کو محکمے تفویض کریں گے۔
دہلی کے تین روزہ دورہ کے بعد واپسی سے قبل قومی دارالحکومت میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کئی دلچسپ نکات پر روشنی ڈالی۔