حیدر آباد ، 30 اگست (یو این آئی) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کو نسل دونوں ایوانوں میں بی آرایس کے جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ما گنٹی گوپی ناتھ کو خراج پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی
جانب سے پیش کردہ قرار داد کی تمام جماعتوں نے تائید کی جس کے بعد یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
ما گنٹی گوپی ناتھ کے ارکان خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارکان نے دومنٹ کی خاموشی منائی۔