حیدر آباد 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی ہدایت پر 16 مئی کو اے آئی جی اسپتال، حیدر آباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی امید واروں کے لئے ایک خصوصی میڈیکل ٹورازم تعارفی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق، اس پروگرام میں دنیا کے 120 ممالک سے تعلق
رکھنے والی امید واروں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ یہ تقریب 150 سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کی جائے گی، جس سے تلنگانہ کو اپنی شاندار طبی سہولیات عالمی سطح پر پیش کرنے کا سنہری موقع حاصل ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ تیزی سے عالمی طبی سیاحت کے نقشہ پر اپنی جگہ مستحکم کر رہا
ہے۔