نئی دہلی30نومبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اور لاش کو جلادینے کے خلاف پارلیمنٹ بلڈنگ کی گیٹ کے قریب خاموش احتجاج کرنے والی لڑکی کے
احتجاج ختم کرنے سے انکار پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
بعد ازاں اس لڑکی کو رہا کردیاگیا۔
یہ لڑکی، حیدرآبادمیں پیش آئے اس سفاکانہ واردات کے خلاف آج صبح ہی سے تنہا احتجاج کررہی تھی۔