: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن/22فروری(ایجنسی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بندوقوں سے ہونے والے تشدد پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ایک پروگرام میں اسکولوں کو بندوق سے پاک زون بنانے اور ٹیچروں کو بندوقوں سے لیس کرنے کی حمایت کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا، 'مسلح ٹیچر حملہ کو روک سکتا ہے'۔ مسٹر ٹرمپ نے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی ہے جب گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے بعد ان سے اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی جا رہی ہے کہ ایسے حملے دوبارہ نہ ہوں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بی بی سی نیوز کے مطابق صدر نے بندوق خریدنے والوں کے پس منظر کی صحیح طریقے سے جانچ پڑتال کرنے کی اپیلوں کی بھی حمایت کی ہے۔ اس دوران حملے میں بچ جانے والوں نے فلوریڈا کے عوامی نمائندوں کے گن کنٹرول کے خلاف ریفرنڈم تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے منعقد پروگرام میں میجرري اسٹونمن ڈگل، ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کو بتایا'ہم پس منظر کی جانچ سختی سے کریں گے اور لوگوں کی ذہنی صحت پر زور دیں گے۔ اب پہلے کی طرح باتیں نہیں ہوں گی۔ بہت طویل سلسلہ چلا ہے، بہت سے واقعات ہوچکے ہیں، اب ہم اسے ختم کریں گے'۔