: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 04 اگست ( یواین آئی ) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے آج کہاکہ پیگاسس جاسو سی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ڈری ہوئی ہے اور وہ کسی بھی سطح پرجاکر اقتدار کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے ۔
مسٹر انور نے بدھ کو یہاں راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے زیر
اہتمام ” بھارتیہ لوک تنتر کی جولنت چونوتیاں“ پر منعقدہ مذاکرے میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اسرائیلی پیگاسس کے توسط سے ملک کے اہم لوگوں کی جاسوسی کر کے مودی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خوف زدہ ہے اور کسی بھی طرح اقتدار کو کنٹرول کرنے کیلئے سب سے نچلی سطح تک گرچکی ہے ۔