: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آگرہ/29مارچ(ایجنسی) تاج محل پر سیاحوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ایک نیا حکم لایا گیا ہے، جس کے تحت اب یہاں سیاح صرف تین گھنٹے ہی وقت گزار سکیں گے. یہ نیا حکم اتوار سے قابل اطلاق ہو رہا ہے.
آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے جاری ایک نوٹس کے مطابق، 17 ویں صدی کی یادگار پر 'انسانی وزن' کو کم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے.
تعطیلات اور اختتام ہفتہ میں سیاحوں کی تعداد 50،000 سے اوپر تک پہنچ جاتی ہے.